لدھیانہ: فیروز پور کی سنّی جامع مسجد میں خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس کا انعقاد

لدھیانہ فیروزپور روڈ پر واقع تاریخی سنّی جامع مسجد غوثیہ محلہ سنیت بی ۔ آر۔ ایس ۔نگر لدھیانہ میں ایک روزہ سلطان الہند خواجہ خواجگان سرکار خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس مقدس منایا گیا۔ جس میں شہر کے ذمہ دار لوگوں نے شرکت کی۔

علمائے کرام وشعرائے اسلام نے نعت و منقبت پیش کیں اور خوب خوب دادتحسین حاصل کئیے۔

مولانا فاروق عالم رضوی صدر اعلیٰ اداریہ شرعیہ پنجاب نے موجود عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز عطائے رسول ہیں،غریب نواز کے دربار میں امیر غریب حاضری دے کر اپنے خالی دامن کو مرادوں سے بھرتے ہیں ۔

حضور خواجہ غریب نواز سے بلا فرق سارے ہندوستان کی عوام عقیدت رکھتی ہیں۔ مولانا فاروق رضوی نے کہا حضور خواجہ غریب نواز محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ کے نورانی پر تو اور شاہکار نمونہ تھے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صبر و تحمل حلم و بردباری کے عکسِ جمیل تھے۔ اور عفودرگزر اور غریب پروری و بیکس نوازی اور گرے پڑوں کے ساتھ شفقت و محبت اور غریب نوازی کی ہوبہو تصویر تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضور غریب نواز کا ہرمضمون اورآپ کی ہر تصنیف ظاہری علوم کے ساتھ باطنی اور روحانی علوم کا خزانہ ہے۔

 ہمارے خواجہ کی تحریر میں سوزوگداز کے ساتھ حق و سچ کا جلوہ اور خلوص و للہیت کے روحانی تصویر بھی موجود نظر آتی ہے جس کی وجہ سے ہر قاری کا قلب و جگر خشیت الہی اور حب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کرام کی عقیدت و محبت سے مالا مال ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

 مولانا فاروق رضوی نے کہا حضور خواجہ غریب نواز ولئی کامل ہیں اوراولیائے کرام سے محبت ایمان کی دلیل ہے

 مولانا نے کہا کہ حضور خواجہ غریب نواز فرماتے ہیں مرید اس وقتکامل ہوتا ہے جب اس شخص کے نامہ اعمال میں اعمالِ بد لکھنے والا فرشتہ بیس سال(20) تک کوئی گناہ نہیں لکھے۔

آخر میں قل شریف پڑھ کر خواجہ غریب نواز کی روح مقدس کو ایصال ثواب کیا گیا بعدہ و صلوۃ و سلام پیش کیا گیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر حاجی غلام محمد،حاجی محمد سلیم، حاجی عبد الرشید، سیدحافظ محمد فرید ،فرقان خان، محمد ذیشان خان، عامر خان، پرویز خان،حافظ غلام فرید،حافظ عدنان رضا،صوفی عبدالرازق،حاجی عبد الستّار نقشبندی، صوفی شاویز خان۔جاوید انصاری ۔ وغیرہ وغیرہ خاص کر موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com