جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ میں آکردلی خوشی ہوئی: مولانا رحمت اللہ ندوی

اسلامی اسکالر محقق اور کئی کتابوں کے مصنف مولانا رحمت اللہ ندوی دوحہ قطر کی جامعۃ القاسم آمد

      آج ضرورت ہے کہ علماء تحقیقی میدان کو اپنا محور بنائے، جہاں ہواپنی صلاحیتوں اور خوبیوں سے پہچانا جائے، اس کے لئے علم میں پختگی اور فن میں گہرائی و گیرائی ضروری ہے ماضی قریب کے علماء جیسے مولانا ابوالمحاسن سجاد، مفکراسلام مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی ، قاضی القضاۃ مولانا مجاہد الاسلام قاسمی ،فقیہ وقت مولانا محمد قاسم مظفر پوری رحمہم اللہ جیسی شخصیات کو ضرور پڑھنی چاہیے ، یہ باتیں مولانا رحمت اللہ ندوی دوحہ قطر جنرل سیکرٹری شیخ ابو الحسن علی میاں ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے جامعۃ القاسم میں آمد پر کہا انہوں نے بانی جامعہ مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللّٰہ سے تعلقات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئ مرتبہ یہاں آنے کی دعوت دی لیکن زہے نصیب حاضری آج ہوئ ،یہاں آکر ان کی محنت و جانفشانی کااندازہ ہوا کہ کس طرح انہوں نے یہ چمن بسایا ہے، ذرہ ذرہ ان کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کاپتہ دیتا ہے ، موقع پر جامعۃ القاسم کے کارگزار مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی سے ہمت و حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کو کہا،صدرالمدرسین مفتی محمد انصار قاسمی کے سفر میں ہونے کی وجہ سے فون سے گفتگو ہوئی اور مولانا ندوی نے کہا کہ یہ ایسی جگہ ہے جہاں کسی پروجیکٹ پر باضابطہ کام کیا جاسکتا ہے ،اوریہ ربط باہمی سے ہی ممکن ہے ، واضح رہے کہ مولانا رحمت اللہ ندوی ممتاز صحافی مولانا عبد القادر شمس رحمۃ اللہ علیہ کے ادارہ دعوت القرآن ڈوبا ارریہ سے ایک وفد کے ساتھ لوٹ رہے تھے ،وفدمیں عوامی نیوز پٹنہ کے ایڈیٹر مولانا عبدالواحد رحمانی ،صحافی مولانا عبد الخالق قاسمی ،مولاناتقی احمد قاسمی استاد مدرسہ طیبہ منت نگرمادھوپور ،مولانامنت اللہ رحمانی سیکرٹری شیخ ابو الحسن علی میاں ندوی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ شامل تھے،مولاناحمیدالدین مظاہری نائب ناظم جامعۃ القاسم ،سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد ،مولانا محمد عقیل قاسمی حافظ گلفراز عثمانی ودیگر اساتذہ نے وفد کا استقبال کیا اور جامعہ کی تحریکوں اور اور کاوشوں سے آگاہ کیا،مولانا‌رحمت اللہ نے ہرایک شعبہ کامعائنہ کیا اور اطمینان کے اظہار کے ساتھ جامعہ کی ترقی کے لئے دعائیں کی،قاری ظفر اقبال مدنی نے جامعہ کی مطبوعات مجموعہ القاسم ،تاریخ جامعۃ القاسم ،متاع زندگی ،رشحات عثمانی ،امیرالمومنین فی الحدیث شیخ محمد یونس جونپوری نقوش وتاثرات ،اورخطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی زندگی کے ٩٢سال پرمشتمل کتابوں کا سیٹ مولانا رحمت اللہ ندوی کو پیش کیا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com