امرتسر: پنجاب کے امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس (کھانا کھانے کا مقام) میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں 5 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تمام زخمیوں کو گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ایک کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
بی ایس ایف میس میں فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت سٹّپا کے طور پر ہوئی ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل سٹپا نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں تین حولداروں سمیت 4 بی ایس ایف کے اہلکاروں کی جان چلی گئی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تاہم سٹپا نے کیوں گولی چلائی اس بارے میں فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
5 troops were injured today due to fratricide committed by Ct Satteppa SK at HQ 144 Bn Khasa, Amritsar. Ct Satteppa S K was also injured. Out of the 6 injured, 5 troops incl Ct Satteppa, have lost their lives, one critical. A court of inquiry has been ordered: BSF pic.twitter.com/d17FzAdFkl
— ANI (@ANI) March 6, 2022
فائرنگ کے واقعہ کے بعد بی ایس ایف افسر نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں 6 جوان زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 5 کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بی ایس ایس کی جانب سے اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔