نئی دہلی: نبی کریم، نئی دہلی کی معروف شخصیت مولانا عبد السبحان قاسمی صاحب کی والدہ محترمہ رات 11 بجے شب راہی عدم کو لبیک کہہ گئیں ، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
مرحومہ عبادت گزار، صوم و صلوۃ کی پابند، مہمان نواز اور صابرہ و شاکر خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چونا والی مسجد کے حلقہ میں 2 بجے ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ ۔ جنازہ میں شریک ہونے والے افراد مقررہ وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔ چونا والی مسجد میں ظہر کی نماز کا وقت ڈیڑھ بجے ہے ۔