صدر جمہوریہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ قبول کرنے پر مبارکباد دی

(ملت ٹائمز ایجنسیاں) م ش ناظمی :

نئی دہلی، صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کا عہدہ قبول کرنے پر مبارکباد دی، اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اور امریکہ کے مشترکہ اقدار اور مفادات پر مبنی تعلقات کواور وسعت دیں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ کو بھیجے پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ حکومت ہند اور ہندوستان کے لوگوں کی جانب سے میں آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 45ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔پرنب مکھرجی نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ اقدار اور مفادات پر مبنی ہیں جس کی آنے والے وقت میں مزیدتوسیع ہوگی اور یہ انسانیت کے ساتھ اور بھی گہرے ہوں گے،مجھے یقین ہے کہ ہمارے باہمی تعاون میں اور وسعت ہوگی اور ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہم آنے والے سالوں میں نئے طول و عرض بھی حاصل کریں گے۔صدر نے کہا کہ آپ کو آپ اچھی صحت اور ذاتی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میری نیک خواہشات قبول کریں۔قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کل امریکہ کے 45ویں صدر کے طور پر عہدہ قبول کیا۔

SHARE