سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ہفتہ 2 اپریل سے شروع ہوگا پہلا روزہ

ریاض:  سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد خلیجی ممالک میں بروز ہفتہ 02 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

سعودی عرب میں ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے۔

اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ہفتہ کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا قوی امکان ہے۔

علاوہ ازیں ترکی، عراق، یمن، لبنان، تیونس، مصر، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی 02 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com