کراچی یونیورسٹی میں بم دھماکا، 3 غیر ملکی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی: (ایجنسیاں) کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور چینی شہریوں کی حفاظت پر مامور چار رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر موجود کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر ایک وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین غیر ملکی ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان چینی شہریوں کے ہمراہ موجود سکیورٹی کے لئے موجود چار رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خودکش ہو سکتا ہے مگر اس بارے میں اپنی حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com