نبی کریم میں بہار سماج کی جانب سے دعوت افطار، ڈاکٹر شکیل احمد اور دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت

نئی دہلی: (عبد اللہ عزیز) دہلی کے نبی کریم میں بہار سماج کی جانب سے گزشتہ روز دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد ، سابق وزیر دہلی حکومت ہاون یوسف ، سینئر کانگریس رہنما اور بہار کے سابق وزیر ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری ، ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ، مولانا خالد حسین ندوی ، کانگریس لیڈر منت اللہ رحمانی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہاکہ بی جے پی اور فرقہ پرست طاقتیں ملک کا ماحول بگاڑنا چاہتی ہے ، سیاست کا مزاج بدل دیا گیا ہے، لوگ افطار پارٹی کرانے سے کترانے لگے ہیں ایسے میں بہار سماج کی افطار پارٹی کا یہ سلسلہ ابھی تک برقرار جو قابل ستائش ہے اور مبارکباد کے حقدار ہیں جناب صاحبر مستان صاحب اور دوسرے حضرات جو لگاتار بہار سماج کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کررہے ہیں اور اس طرح ہم سب لوگوں کو ایک ساتھ بیٹھنے اور آپس میں گفتگو کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

 اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری ۔ شمس تبریز قاسمی اور دیگر لوگوں کا گلدستہ اور شال کے ذریعہ استقبال بھی کیا گیا ۔ اخیر میں جناب صاحبر مستان صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com