الریاض: جدہ ایئرپورٹ کے چیف ایکزیگیٹو آفیسر (سی ای او) ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کر دیا گیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لیا ہے۔ اس برطرفی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سی ای او کو جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر کے سبب برطرف کیا گیا۔ جدہ ایئر پورٹ کمپنی کے کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریان طرابزونی کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایمن بن عبدالعزیز کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔