لجنہ علمیہ ریاض کے ٹفن پارٹی کی رپورٹ

عبدالرزاق قاسمی دیوبندی

الحمد للہ آج بروز جمعہ 12؍ شوال 1443ھ بمطابق 13؍ مئی 2022ء بعد نماز عشاء ،احباب قاسمی کے ساتھ حضرت مولانا محمد ہارون قاسمی صاحب کے دولت کدہ پر بیٹھنے کا موقع میسر ہوا ،سبھی قدیم وجدید دوستوں سے ملاقات ہوئی ۔مصافحہ ومعانقہ کادور چلا۔ ساتھیوں کے اکھٹے ہوجا نے کے بعد باقاعدہ ٹفن پارٹی کے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ہم سب کے بڑے چہیتے مربی ومشفق حضرت مولانامحمد انعام الحق قاسمی صاحب خراماں خراماں آگے بڑھے اور اپنے محبت بھرے انداز میں کچھ اس طرح گفتگو کرتے ہوئے مخاطب ہوئے۔ آج کی اس مجلس کے صدرذی وقارحضرت مولانا عبدالباری قاسمی صاحب ہیں۔ لیکن مولانا نےاپنے بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے ،یہ ذمہ داری حضرت مولانافخر الدین قاسمی صاحب کے سپرد فرمادی ۔اسکے بعد مولانا محمد انعام الحق قاسمی صاحب نےنظامت کےفرائض مفتی منصورعالم قاسمی صاحب کے سپردکرتے ہوئے پروگرام کو آگے بڑھایا۔

 حضرت مفتی منصور قاسمی صاحب نے حدیث پاک کہ ہروہ مہتم بالشان عمل جسے اللہ پاک کی حمد وثنا سے شروع نہ کیا جائے وہ دم بریدہ رہتا ہے کے پیشِ نظر تلاوت کلام اللہ کے لیے قاری محمد خورشید صاحب کو مدعوکیا۔ماشاءاللہ،قاری صاحب نے اپنے نایاب انداز اورلحن داؤدی میں تلاوت کلام پاک فرمائی۔ اسکے بعد قرآن پاک کی تفسیر کے لئے حضرت مولانا نہال انور قاسمی صاحب کو دعوت سخن دی۔ مولانا نہال قاسمی نے اپنے مؤثر اورسنجیدہ انداز میں مختصراًتفسیر بیان فرما ئی۔ پھروہ محفل محفل کہلانے کے لائق نہیں جس میں رسول اللہﷺ کاذکرخیر نہ ہو آپ کی محبت میں نظرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے حضرت مولانامحمد ہاشم قاسمی صاحب کودعوت مدحت پیش کی گئی۔ حضرت مولانا محمد ہاشم صاحب اپنے خوبصورت انداز اورمسحورکن آوازمیں اللہ کے رسول کی ثناء بیان فرمائی۔ ماشاءاللہ کیاہی انداز تھا بزم میں شریک سبھی سامعین گنگنائے بغیر نہ رہ سکے۔ اور مفتی منصور صاحب بھی حالت وجد میں آگئے اورپھر کیاتھا زبردست انداز میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا چاروں طرف سے ماشاءاللہ ماشاءاللہ کی آوازیں سنائی دیرہی تھی ۔اسکے بعد اس بزم کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمدصدرالحسن قاسمی صاحب جوہماری بزم کے ساتھی بھائی نہال انور قاسمی کے والد بزرگوار ہیں ۔ انکا تعارف نامہ پیش کرنے کے لیے مولانا محمد انعام الحق قاسمی صاحب کو دعوت سخن دی گئی مولانا نے خوب اچھے انداز میں تعارف پیش کیا۔اورحضرت مہمان محترم سے قیمتی نصائح کی درخواست کی۔ حضرت مولانا محمد صدرالحسن قاسمی صاحب نے رفقائے بزم کوخوب سراہا اور حوصلہ افزائی فرمائی دعائیں دیں اورآئندہ بھی اس طرح مل بیٹھنے کےلئیے کہا ۔اسکے بعد ناظم صاحب نےصدرمحترم سے کچھ مختصراً عرض کرنے کی گزارش کی صدر محترم حضر ت مولانا عبدالباری قاسمی صاحب نے سبھی دوستوں سے دلوں کے میل کچیل کوختم کرنے اورایک دوسرے کے ساتھ عفودر گزر کامعاملہ کرکےساتھ مل بیٹھنے کی اپیل کی اوربذات خود مولانا عبد الباری قاسمی صاحب نے اپنےمتواضع اورمنکسرالمزاج انداز میں سبھی ساتھیوں سے اور خصوصا مولانا محمد انعام الحق سے معافی کی درخواست کی اور کھڑے ہوکرگلے سے چمٹ گئے۔ اس کے بعد اس بزم کے روح رواں اور اس بزم کوحیات بخش نے والے مولانامحمد ہارون قاسمی صاحب نے سبھی آئے ہوئے دوستوں کا شکریہ اداءکیا اور باربارٹفن پارٹی میں شرکت کی درخواست کی ۔اور مولانا محمد ہارون صاحب کے بچوں نے بھی والہانہ استقبال کرکے خوشی کا اظہار کیا۔پھر سبھی دوستوں نےمختصراً اپنااپناتعارف کرایا۔ اس کےبعد حضرت مولانافخر الدین قاسمی صاحب نے دعاء فرمائی۔ اور پھر مولانا محمد ہارون صاحب نے سبھی رفقاء کے لیے کھانے کا جونظم کررکھا تھا کھانے کے لیے بٹھایا سب نے خوب دل بھر کرکھایا اور پھرسبھی دوست مولاناہارون صاحب اور سب معاونین لجنہ علمیہ کا تہ دل سےشکر یہ اداءکرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کولوٹ گئے۔ اللہ پاک سے دعاء ہے کہ اس لجنہ علمیہ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔آمین ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com