سہسپور میں جمعیۃ علماء ہند کے حسنِ انتخاب کی ستائش

مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری کے جمیعت علماء ہند کا صدر منتخب ہونے پر آبائی وطن” سہسپور “ (بجنور) میں خو شی کی لہر، مبارکبادی کا سلسلہ جاری

 بجنور: جمعیت علماء ہند (میم) کی مجلس منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں فخر سہسپور شیخ طریقت ادیب زماں حضرت مولانا محمد سلمان صاحب سہنسپوری کو الله کریم نے ایک اور عزت عطا فرمائ اور وہ یہ کہ حضرت والا کو جمعیت علماء ہند کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

اس خبر کو سنتے ہی سہنسپور میں مدرسہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ متصل بس اسٹینڈ محلہ حکیم پورہ کے جملہ مدرسین اور حضرت کے متعلقین منتسبین اور مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اھل سہنسپور نو منتخب نائب صدر جناب حضرت مولانا محمد سلمان صاحب استاذ دار العلوم دیوبند کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں کہ مجلس منتظمہ کے اس اہم فیصلہ سے جمعیت علماء ہند کے منصوبوں کو نئی راہ ملے گی اور تاریخ جمعیت کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔

جمعیت علماء ہند ایک تاریخی جماعت ہے جس کو ہمیشہ اھل الله کی قیادت حاصل رہی ہے

قاری محمد تحسین صاحب خادم مدرسہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہ کا کہنا ہے کہ مجلس منتظمہ کا یہ حسن انتخاب قابل ستائش ہے اور ان شاءاللہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں رقم ہوگا نیز جناب پیر جی شکیل احمد صاحب کا کہنا ہے کہ مجلس منتظمہ کا یہ فیصلہ جمعیت علماء ہند کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے

تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com