مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن نبی کریم نئی دہلی میں تعلیمی افتتاحی پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی: سینٹرل دہلی کا معروف ادارہ مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن نبی کریم نئی دہلی میں ایک افتتاحی پروگرام کا انعقاد بسلسلہ تعلیمی آغاز کے تعلق سے کیا گیا، جس کی صدارت مدرسہ کے ناظم حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع چاندنی چوک دہلی نے کی، وہیں نظامت کے فرائض مدرسہ کے استاذ قاری محمد قیام الدین جوہر نے کی، پروگرام کا آغاز مدرسہ کے طالب علم حافظ محمد حذیفہ سلمہ کے تلاوت سے کی گئی، اور بارگاہِ رسالت میں مدرسہ کے طالب علم محمد مجتبی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، بعدازاں مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ رحیمیہ مہدیان کے استاذ حدیث حضرت مولانا مرتضیٰ حسن قاسمی نے علم دین کی اہمیت و افادیت روشنی ڈالی، دوسرے مقرر کے طور مفتی زکریا حسن قاسمی صاحب نے علم دین کے حوالے سے عمدہ خطاب کیا اور تعلیم کے مقاصد پر نہایت علمی اور جامع روشنی ڈالی، انہوں نے اپنے بیان میں چار باتوں پر خصوصی توجہ دلائی کہ طلبہ حصول علم کے لئے ہمہ وقت اپنی توجہ پڑھائی پر کریں، اساتذہ کرام کو بھی اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ وہ اپنے بچوں پر شفقت و محبت کے ساتھ پیش آئیں، تعلیم و تربیت میں کوتاہی نہ برتیں کیوں کہ یہی بچے مستقبل کے ہماری طرح دین کے امام ہوں گے، ذمہ داران مدرسہ اور منتظمہ کمیٹی مدرسہ کی بنیادی ضروریات کے تکمیل کا پورا خیال رکھیں، اور والدین کو اپنے بچوں کے تعلق سے قیمتی باتیں بیان کیا، مدراس میں انگریزی تعلیم اور اس کی اہمیت پر مولانا عبدالرحمن قاسمی نے عوام کے سامنے پیش کیا، مولانا غلام رسول امام و خطیب قلعہ قدم شریف نبی کریم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ، آخر میں پروگرام کی صدارت کر رہے مدرسہ کے ناظم حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب قاسمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور مدرسہ کے ترقیات کے وہ عزائم جو تعلیم کے تعلق سے تیار کئے گئے تھے، اس کو مخیر حضرات اور عوام کے سامنے پیش کیا، خصوصی طور پر لڑکیوں کی تعلیم کا الگ سے انتظام، عصری تعلیم پر زور، اور بھی بہت ساری باتیں سامعین کے سامنے رکھی ، شرکاء میں مدرسہ کے صدر محمد شبیر صاحب، نائب صدر عبدالجبار صاحب، اور جامعہ کے مفتی محمد علی صاحب صدرالمدرسین مدرسہ ہذا، مولانا ابو نصر صاحب، مولانا ظفر صدیقی صاحب، مولانا علی اکبر صاحب مولانا ربانی صاحب، مولانا محمد اکرم صاحب امام بابری مسجد نبی کریم، محمد مصطفی صاحب، محمد جاوید صاحب، محمد ارشد اقبال صاحب، محمد نیر صاحب، حاجی محمود صاحب، اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اخیر میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مرتضیٰ حسن قاسمی صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com