بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی، متعدد افراد جان بحق، ہزاروں افراد متاثر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں شدید سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے اتوار کو حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

وزیر مملکت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف ڈاکٹر انعام الرحمن کے ہفتہ کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ”سیلاب کی صورت حال بہت سنگین ہے۔ اس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سول انتظامیہ کشتیوں کی مدد سے انخلاء اور راحت رسانی کے کام سر انجام دے رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ سلہٹ اور سونام گنج اضلاع میں 90000 لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

رحمان کے مطابق بنگلہ دیش میں 122 برسوں میں سیلاب کی یہ بدترین صورتحال ہے۔ سونام گنج کے موجودہ رکن پارلیمان محب الرحمن مانک کے حوالے سے ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس کی زد میں آ کر کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ملک کی بحریہ اور فوج سیلاب زدگان کو بچانے میں مصروف ہے۔ روڈ کنیکٹیویٹی، ریلوے خدمات، پرواز اور بجلی کی فراہمی میں رکاوٹوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com