10 لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں کے ساتھ پہنچے منٰی

ریاض:  دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں میں منٰی پہنچ گئے ۔ عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔ عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔ عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اور آرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے  حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور قیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پر پابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اور خامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com