سورج آج عینِ خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا؟

دبئی: جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔ فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com