پاکستان میں سیلاب سے مزید 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ کن سیلاب اور بارش سے متعلق دیگر حادثات میں کم از کم 19 مزید لوگوں کی جان چلی گئی اور 1256 زخمی ہوگئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اس دوران ملک بھر میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے وسط سے مانسون کی بارشوں کے قہر سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1186 ہو گئی ہے اور تقریباً 4896 زخمی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تقریباً 1172549 مکانات تباہ یا بہہ گئے۔ سیلاب میں تقریباً 733488 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com