لندن (ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے حجاب پہننے کی حمایت کی ہے، برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنی مرضی سے کچھ بھی پہننے کی آزادی ہونی چاہیے۔یوم حجاب کے موقع پر پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ تسمینہ شیخ نے برطانوی وزیراعظم سے خواتین کے حقوق سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ ہرعورت کو اس بات کا مکمل حق اور آذادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے پہنے۔
انہوں نے کہا خواتین کو کیا پہننا ہے یہ ان کی چوائس ہونی چاہیے۔ اس سے قبل فرانس سمیت اکثر یورپی ملکوں میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔