اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4فلسطینی شہید، 40 زخمی

یروشلم: (ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو شہید کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، بم پھینکے گئے، اسرائیل پولیس کے مطابق اسرائیل کے خفیہ کمانڈوز کو جنین کے علاقے میں اُن فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا گیا جن پر حملہ کرنے کا شبہ تھا۔اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور فوجی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے باعث جنین اور نابلس میں جھڑپیں عام ہو گئی ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حملے میں تقریباً 40 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی جہاد اور الاقصیٰ گروپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کے 4 افراد مارے گئے ہیں، ہلاک افراد میں سے ایک شخص فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز کے لیے کام کرتا تھا، یہ اتھارٹی مغربی کنارے پر محدود خودمختاری کے لیے کام کرتی ہے۔مقامی عسکریت پسندوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں سیکیورٹی سروسز کے ارکان کی اشد ضرورت ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لڑائی کا اعلان کرو، ہم تمہارے سپاہی ہوں گے، یہ دشمن صرف اسلحے کی زبان سمجھتے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com