اس طرح نماز ادا کرنا مناسب نہیں

نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا ضروری ہے لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مناسب جگہ پر نماز ادا کی جائے ، کسی ایسی جگہ پر نماز ادا نہ کی جائے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو ، راستہ چلنے والوں کو پریشانی ہو ۔اب آپ اسکرین پر اس ویڈیو کو دیکھیے ، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو پرانی نہیں بلکہ 21 اکتوبر 2022 کی ہے ۔ ستیہ گرہ ٹرین اتر پردیش کے کشی نگرمیں ایک ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی وہاں یہ حضرات ریلوے کوچ کے کوریڈور میں نماز ادا کرنے لگے اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے لگے ، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تین چا رلوگ جماعت کے ساتھ نماز ادا کررہے ہیں ، سائڈ لوور سیٹ پر ایک صاحب لوگوں کو سمجھارہے ہیں کہ ابھی کچھ دیر رک جائیے او ر اتفاق یہ ہے کہ ٹرین اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے ۔ ٹرین جب کسی بھی اسٹیشن پر رکتی ہے تو اس وقت کوریڈور میں مسافروں کا آنا بڑھ جاتاہے ، کچھ مسافر اترتے ہیں اور کچھ چڑھتے ہیں ، اتر نے والوں کو بھی اور چڑھنے والوں کو بھی جلدی ہوتی ہے ،سیٹ تلاشنا ،سامان رکھنا ۔ اپنا سان نیچے اتار نا ۔ ایسے وقت میںاگر آپ دس سیکنڈ کیلئے بھی اس کوریڈیور کو بند کردیں گے تو لوگوں کا آنا جانا رک جائے گا، مسافروں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہونچ جائے گا اور یقینی طور پر پریشانی بڑھ جائے گی ۔
اس لئے میرا خیال ہے کہ ایسے مواقع پر نماز کو کچھ دیر کیلئے روک دینا چاہیے ، جب ٹرین اسٹیشن سے دور ہو ، چڑھنے ، اترنے کا معاملہ نہ ہو تب نماز اد ا کیجئے ، زیادہ بہتر یہ ہے کہ سیٹ کے کیبن میں نماز ادا کرلی جائے ،جماعت کے بجائے الگ الگ نماز پڑھ لی جائے اور ایسا راستہ اختیار کیا جائے کہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو ۔ گذشتہ اسلامک فقہ اکیڈمی کے اہم ذمہ دار اور جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کے شیخ الحدیث مفتی اسعد صاحب کا ایک مشورہ بھی آیا تھاکہ عوامی مقامات نماز اد ا کرنے سے اگر ماحول خراب ہونے اور کسی طرح کی قانونی کاروائی کا خدشہ ہو تو بہتر ہے کہ نماز قضا کرلی جائے اور وہاں پر ادا نہ کی جائے ۔بہت سارے علماءکرام اور اکابرین اپنی نمازوں کو جمع بھی کررہے ہیں لیکن عوامی سطح اس کا اظہار تنقید کے خوف نہیں کررہے ہیں ۔
حالیہ دنوں میں نماز کی ادائیگی لگاتار موضوع بحث بنی ہوئی ہے ،دسیوں واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں پلیٹ فارم ، اسٹیشن ، بازار ، مال، ہسپتال اور ایسی جگہوں پر نماز پڑھنے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، کئی ایف آئی آر پولس کو واپس بھی لینی پڑی ہے ۔ نماز ہر ایک مسلمان پر اس کے وقت پر فرض ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ ذمہ داری اور احتیاط کو اپنانا بھی ضروری ہے۔
ٹرین میں نماز پڑھنے کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اتر پردیش کے کشی نگر میں کھڈا ریلوے اسٹیشن کی ہے جہاں سلیپر کلاس میں کچھ لوگ نماز ادا کررہے تھے تبھی بی جے پی کے سابق ایم ایل اے دیپ لال بھارتی اس کوچ میں چڑھے لیکن انہوں نے دیکھا کہ بھیڑ ہے اور لوگ کھڑے ہیں ، انہوں نے نماز پڑھتے دیکھا تو ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر اپلوڈ کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی اور ا ب ٹی وی چینلوں پر یہی سب سے بڑی خبر ہے ۔

SHARE
شمس تبریز قاسمی ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور بانی ہیں ۔اسپیشل اسٹوریز ، فیچرس اور کنٹینٹ تحریر کرنے کے علاوہ ملکی اور عالمی مسائل پر خصوصی کالم لکھتے ہیں، یوٹیوب پرانٹرویو ز ، گراﺅنڈ رپورٹس اور اسپیشل پروگرام پیش کرتے ہیں ، ڈبیٹ شو ” دیش کے ساتھ “ اور یومیہ پروگرام ” خبر در خبر “ کے وہ میزبان بھی ہیں ۔ یہاں دیئے گئے لنک کے ذریعہ سوشل میڈیا پر آپ ان سے براہ راست جڑسکتے ہیں ۔