دہلی کے ایک علاقہ میں پھر چلا بلڈوز ر ،چالیس سے زیادہ مکانات زمیں دوز ، نہیں بچے رہنے کی کوئی جگہ

نئی دہلی
دہلی کے چھتر پور اسمبلی حلقہ میں واقع کھڑک ریوار ا میں گذشتہ دنوں چالیس لوگوں کے گھروں کو بلڈوز چلاکر زمیں دوز کردیاگیاہے جس میں زیادہ تر مکانات غریب مسلمانوں کے ہیں او ر اب ان کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں بچی ہے ۔
کھڑ ک ریوارا کے باشندوں کا کہناہے کہ یہ علاقہ 150 سالوں سے آباد ہے ، بہت سارے لوگوں نے یہاں زمین خرید کر گھر بنایاتھا لیکن بغیر کسی نوٹس کے21 اکتوبر 2022 کو پورے علاقہ کو پولس چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیا اور مکانات کو بلڈوز کردیاگیا ، پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ، جن کے گھر توڑے گئے ہیں ان کا یہ بھی کہناہے کہ انہیں اپنے گھروں سے سامانا باہر نکالنے کا بھی موقع نہیں دیاگیا ، دن کے گیارہ بجے بلڈوز آیا اور سیدھے مکانوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ، ہم لوگوں نے درخواست کی کہ توڑنے کی و جہ بتائی جائے اور سامان نکالنے کا موقع دیا جائے لیکن کسی نے نہیں سنی ، موبائل فون ، ٹی وی ، لیپ ٹاپ اور گاڑی جیسی چیزیں بھی باہر نکالنے کا موقع نہیں دیاگیا ۔ خواتین نے بھی پولس پر بدتمیزی اور دھکا مکی کا الزام لگایا ۔ ملت ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے خواتین نے کہاکہ مرد پولس اہلکاروں ان کے ساتھ دھکا مکی کی ، گھر سے زبردستی باہر نکال دیا ، جیل بھیج دینے کی دھمکی ، ایک خاتون کو پولس کسٹدی میں بھی بھیج دیاگیا۔

مقامی لوگوں نے ملت ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ منظور شدہ کالونی نہیں ہے لیکن برسوں سے یہاں پر لوگ آباد ہیں ، تقریبا سات ہزار کی آبادی ہے اور ہندو مسلمان دونوں رہتے ہیں ، لوگوں نے مکانات خریدے ہیں ، زمین خرید کر گھر بنارکھا ہے ۔ اس دوران سال 2000 میں کیپٹل نام کی ایک کمپنی نے خاموشی سے پوری زمین کواپنے نام لکھو الیا اور اسے خالی کرانے کا مطالبہ کیا تب سے معاملہ کورٹ میں زیر بحث ہے اور سنوائی کی اگلی تاریخ مارچ 2023 کی ملی ہوئی ہے اس درمیان میں 21 اکتوبر 2022 کو جمعہ کے دن بغیر کسی نوٹس اور اطلاع کے بلڈوز چلاکر گھروں کو زمیں دوز کردیاگیاہے ، جو مکانات تین چا رمنزلہ تھے ان کو بھی ناکام بنادیاگیاہے ۔

یہاں کے لوگوں میں مکانات منہدم ہونے سے ڈر اور خوف ہے ، کہاجارہاہے 27 اکتوبر کے بعد مزید مکانات وہاں توڑے جائیں گے ۔عام آدمی پارٹی کے مقامی ایم ایل اے کرتار سنگھ تور نے موقع پر پہونچ کر مدد کی کوشش کی لیکن پولس نے ان کی بھی نہیں سنی اور بلڈوز چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔ جن کے مکانات توڑے گئے ہیں ان لوگوں نے کورٹ جانے کا اعلان کیاہے ۔

SHARE
شمس تبریز قاسمی ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور بانی ہیں ۔اسپیشل اسٹوریز ، فیچرس اور کنٹینٹ تحریر کرنے کے علاوہ ملکی اور عالمی مسائل پر خصوصی کالم لکھتے ہیں، یوٹیوب پرانٹرویو ز ، گراﺅنڈ رپورٹس اور اسپیشل پروگرام پیش کرتے ہیں ، ڈبیٹ شو ” دیش کے ساتھ “ اور یومیہ پروگرام ” خبر در خبر “ کے وہ میزبان بھی ہیں ۔ یہاں دیئے گئے لنک کے ذریعہ سوشل میڈیا پر آپ ان سے براہ راست جڑسکتے ہیں ۔