موتیہاری: (فضل المبین) جمعیت علماء مشرقی چمپارن کی آج ایک اہم نشست آج جمعرات کو شہر میں نکشید ٹولہ مسجد احاطہ میں ہوئی ۔ جِس میں مندرجہ ذیل تجاویز باتفاق رائے منظور ہوئیں۔
ضلعی سطح پر لیگل سیل کا قیام عمل میں لایا جائے اس سلسلے میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی یہ حضرات مرکزی جمعیۃ اور وکلاء سے صلاح مشورے کے بعد پیش رفت کریں گے
جن میں مولانا جلال الدین قاسمی صاحب (کنوینر)
مولانا ضیاء الحق صاحب قاسمی (رکن)۔
مولانا اکرام اللہ صاحب قاسمی (رکن)
سید محمد محسن صاحب کے نام شامل ہیں
وہیں مدارس عربیہ کو درپیش مسائل کے حل کے تعلق سے یہ طے پایا کہ مدارس کے ذمہ داران ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے اور امارت شرعیہ بہار مدارس کنونشن میں لئے گئے فیصلے کے تناظر میں اپنے یہاں پائی جانے والی کمیوں کی اصلاح کریں نیز ملکی قوانین کے مطابق جو بھی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر لاگو کریں۔ نیز مساجد ،عیدگاہ اور قبرستان کے ذمہ داران بھی حساب کتاب، کاغذات کی درستگی ودیگر ملکی قوانین کی پابندی سختی سے کریں۔
جمعیت علماء مشرقی چمپا رن نے ائمہ و علماء کرام سے گزارش کیا ہے کہ مساجد میں تفسیر قرآن روزانہ ،ہفتہ واری یا ماہانہ طور پر شروع کریں۔
جمعیۃ علماء مشرقی چمپارن کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید عالم قاسمی نے بتایا کہ : عنقریب جمعیۃ علماء مشرقی چمپارن کی طرف سے بلاک اور ضلع سطح پر “سیرت کوئز” کا انعقاد ہوگا ۔
واضح ہو کہ آج کی میٹنگ کی صدارت حضرت مولانا محمد طیب اسعدی صاحب نے کی جبکہ مولانا جلال الدین قاسمی صاحب کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا ۔
شرکت کرنے والوں میں مولانا ضیاء الحق قاسمی، مولانا عزیز الرحمن قاسمی،مولانا بہاء الدین قاسمی مولانا اکرام اللہ قاسمی ، مولانا ابوالکلام مظاہری ، سید محمد محسن،مولانا یحییٰ قاسمی،مولانا صدر عالم ندوی، مولانا مشکور اعظم ندوی،مولانا اعجاز احمد مظاہری، مولانا دستگیر ندوی ،مولانا بدیع الزماں مظاہری، مولانا مسعودالحسن مظاہری ، انصارالحق ،سرفراز احمد، اشرف خان،مولانا فضل اللہ قاسمی ، پرفیسر احتشام ظفر ، فخر عالم، عبد الحفیظ ،کے علاوہ کثیر تعداد کی شرکت رہی۔