ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم نے کیا طنز، تو پاکستانیوں نے ہی لگادی کلاس، کہا : ملک پر دھیان دو

نئی دہلی-اسلام آباد: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ہندوستان کو انگلینڈ نے کراری شکست دی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ۔ اب فائنل 13 نومبر کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ وہیں ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تبصرہ کیا ۔ حالانکہ شریف کا کمنٹ ان کیلئے اس وقت مصیبت بن گیا، جب ہندوستانی فینس کے ساتھ ساتھ پاکستانی یوزرس نے بھی کمنٹ باکس میں کلاس لگانی شروع کردی ۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 کا فائنل مقابلہ ہوگا ۔ بتادیں کہ ہندوستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں دس وکٹوں سے ہار ملی ہے ۔ ایسے میں انگلینڈ کا اسکور 170/0 رہا جبکہ پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 152/0 تھا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com