استنبول دھماکے میں 6 افراد جان بحق 53 زخمی، ایردوان کی حملےکی شدیدمذمت، تمام پاکستانی  محفوظ

ترکیہ کے شہر استنبول میں  ہونے والے  دہماکے کے نتیجے میں  6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 53 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں گیارہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  انڈونیشیا جانے سے قبل ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ استنبول کے تقسیم کے علاقے  استقلال شاہراہ پر  ہونے والے دہماکے کے بارے میں تحقیقات  کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق   یہ حملہ  شاہراہ  استقلال پر  ایک دہشت گرد خاتون کی جانب سے  خود کش حملہ کیا گیا ہے تاہم یہ ابتدائی اطلاعات ہیں تحقیقات  کے بعد ہی اس حملے   کے بارے میں وثوق  سے کہا جاسکے  گا۔

یہ دھماکہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق   شام  چار بج کر بیس منٹ پر ہوا  اور اس وقت شاہراہ استقلال میں بڑی تعداد میں  لوگ  موجود تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، حکومت ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے، ترکیہ کو دہشت گردی سے نا ماضی میں کنٹرول کیا جا سکا ہے نہ ہی آئندہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پر دہشت گردی کی کوشش ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام ہوگی، دھماکے میں6افراد جاں بحق اور 53زخمی ہوئے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com