سہسپور میں بارہویں عظیم الشان مسابقہ کا کامیاب انعقاد

مدرسہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہ متصل بس اسٹینڈ قصبہ سہس پور ضلع بجنور یوپی کے زیر اہتمام بچوں میں دینی شعور پیدا کرنے اور مذہبی تعلیم وتربیت کی طرف مائل کرنے کے لئے مسابقات اور تقسیمِ انعامات کا سلسلہ قائم کیا گیا جو نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، مسابقات سے جہاں اساتذہ کی محنت میں ندرت اور نکھار پیدا ہو تا ہے وہیں طلباء کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے ۔

جامعہ ہذا کے زیرِ اہتمام الگ الگ عنوانات پر مسابقے ہوتے رہے ہیں ، گزشتہ کل بعنوان “صحابہ کرام اور مسنون دعائیں” کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں مدرسہ ہذا کے طلبا وطالبات نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کیں مسنون دعائیں سنائیں

مسابقہ کا آغاز مدرسہ ھذا کے شعبہ حفظ کے استاذ جناب قاری محمد اظہر صاحب کی تلاوت اور ادارے کے ایک طالب علم کی نعت سے ہوا حکم کی ذمہ داری نبھانے والے حضرات میں جناب حضرت مولانا افتخار الحسن صاحب چشتی نقشبندی قادری سہروردی وصدر جمعیت علماء سہس پور اور حضرت مولانا شمشیر احمد صاحب مظاہر ی کے نام شامل ہیں ۔

حضرت مولانا شمشیر احمد صاحب نے مسابقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے جہاں طلباء کی خوابیدہ صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں وہیں اراکین اور سامعین کو مدرسہ کے تعلیمی معیار کا علم ہوتا ہے اور حضرت مولانا افتخار الحسن صاحب نے مدارس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پرآشوب اور پرفتن دور میں مسلمانوں کو مدارس کی اہمیت وافادیت کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے اور اپنی نسل کو دینی تعلیم سے وابستہ کرنا وقت کی سخت ترین ضرورت ہے ۔

پوزیشن لانے والے طلبا کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا دیگر مساہمین کی تشجیعی انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔

اس موقع پر مدرسہ ہذا کےتمام اساتذہ اراکین کمیٹی اور بستی کے معزز حضرات شریک رہیں جن میں  جناب قاری محمد تحسین صاحب مبین احمد عرف ببو بھائی قاری انیس حیاتی حافظ حامد ڈاکٹر دلشاد رئیس احمد ارشاد احمد اور رضوان احمد کلرک ٹاؤن سہس پور قابلِ ذکر ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com