ڈھاکہ کو پاکستان کہنے پر معافی مانگنی ہوگی: فیصل رحمان

موتیہاری: (فضل المبین) آزاد ہندوستان کی تاریخ میں چمپارن کا نام سنہرے حروف سے لکھا جاتا ہے اور اسی چمپارن میں ڈھاکہ ایک ایسی سرزمین ہے جس نے ہندوستان کو آزاد کرانے اور گاندھی کو مہاتما بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 لیکن آج اسی ڈھاکہ کو بی جے پی ایم پی راما دیوی اور اسی پارٹی کے ڈھاکہ کے ایم ایل اے پون جیسوال نے پاکستان کہہ کر یہاں کے لاکھوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کے لیے ان دنوں لیڈروں کو معافی مانگنی پڑے گی۔

 یہ باتیں آر جے ڈی لیڈر و سابق ایم ایل اے فیصل رحمان نے کہیں۔

 انہوں نے کہا کہ: شیوہر کی ایم پی راما دیوی اور ڈھاکہ کے ایم ایل اے پون جیسوال نے ڈھاکہ کو بدنام کرنے اور یہاں کے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی سازش کے تحت پاکستان جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔

  جسے یہاں کے امن پسند عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 ڈھاکہ کو پاکستان کہے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے نے کہا کہ: ان دونوں لیڈروں کو یہاں کے لوگوں سے کھل کر اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہیے۔ اگر انہوں نے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی، اگر یہاں کے عوام نے اپنا ووٹ دے کر ایوان میں بھیجا ہے تو یہ لوگ اسے بھی سبق سکھائیں گے۔ انہیں بدنام کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

 ہندو مسلم عوام ان کے خلاف پر زور طریقے سے احتجاج کریں گے ۔

واضح ہو کہ یہ باتیں سابق ایم ایل اے فیصل رحمان نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ڈھاکہ کے راجد صدر شمس تبریز ، جمیل اختر ، محمد شاہد ، نورعین ، ورون مشرا ، وویک اپادھیائے ، لو کمار یادو ، ضلع پریشد 49 کے سابق اُمید وار ہلال احمد وغیرہ موجود تھے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com