تہران: ایران کے وسطی صوبہ سمنان میں ایک کان میں دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ سمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طبی حادثات اور ہنگامی حالات کے انتظام کے مرکز کے سربراہ محمد علی طاہری نے ارنا کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو دامغان شہر کے توئے گاؤں میں فلورین کی کان میں پیش آیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔






