بہار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کمبل تقسیم ضرورت مندوں کی خدمت ہی اصل فریضہ ہے: عبد الصمد

موتیہاری: (فضل المبین)  ضلع کی سرکردہ تنظیم بہار یوتھ آرگنائزیشن کے ڈھاکہ یونٹ کی جانب سے ضرورتمند لوگوں کو کمبل تقسیم کیا گیا ۔  جس کے تحت بیرگنیا، کنڈوا چین پور، گھوراسہن جیسے مقامات پر کمبل تقسیم کیے گئے۔ بہار یوتھ آرگنائزیشن ایسی ہی ایک تنظیم ہے، جو ہر وقت سیلاب، لاک ڈاؤن یا خون کے عطیہ جیسی کسی بھی آفت میں معاشرے کے لوگوں کی مدد کے لیے کھڑے ہوتے ہیں جسمیں بہار یوتھ آرگنائزیشن کے ممبران ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ بلاک صدر عبدالصمد، انچارج نور عالم آزاد، سیکرٹری عارف انس، میڈیا انچارج امجد علی، کنوینر کاشف انجم ولی اللہ خان مصطفی عالم عبدالرحمن ریان جیا افتخار عالم افروز خان عارف حیات شمشاد عالم منصور عالم ریان نور اور دیگر تمام ممبران نے کمبل تقسیم کرنے میں شامل تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com