مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں سڑک حادثہ سے کہرام، کار-ٹرک کی شدید ٹکر میں 9 افراد جان بحق

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں جمعرات کی صبح شدید سڑک حادثہ سے کہرام مچ گیا۔ ریپولی میں علی الصبح گوا-ممبئی شاہراہ پر ٹرک اور ایکو کار میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان گنوانے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ حادثہ کے دوران ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔
حادثہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا ۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس و انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں، مہلوکین کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں بھیج دیا ہے۔


Posted

in

, ,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *