کانگو میں فوج کے ساتھ شدید تصادم،50جنگجو ہلاک

کنشاسا(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
مشرق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں فوج نے کل ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنگجو تنظیم کیمونا اینساپو ملیشیا کے 56 ارکان کو مار گرایا۔ایک اپوزیشن لیڈراور علاقے میں سرگرم کارکنوں نے بتایا کہ مارے گئے یہ تمام لڑاکے اپنے اپنے لیڈر کی موت کا بدلہ لینے کی کوشش میں تھے اور فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ۔ ماہ اگست میں فوج کے ساتھ لڑائی میں کیمونا اینساپو ملیشیا کا سرغنہ مارا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ وسطی کانگو میں حالیہ مہینوں میں سلامتی دستوں ز اور ملشیاوں کے درمیان لڑائی میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھروں کوچھوڑ کر ہجرت کرگئے ہیں۔