دارالعلوم عزیزیہ برار سیتامڑھی بہار میں یک روزہ جلسہ دستاربندی و تعلیمی بیداری کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر

سیتا مڑھی: (قمر تسلیم براری) کائنات کی سب سے مقدس کتاب قرآن شریف کو اپنے سینے میں محفوظ کرنا ایک ایسی نعمت ہے جس کا کوئی بدل نہیں یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے ایک حافظ ہی نہیں بلکہ پورا گھرانہ فیض یاب ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ نے کہی

پروگرام میں آئے مہمانے خصوصی حضرت مولانا قاری حفظ الرحمٰن صاحب ناظم دارالعلوم بالاساتھ نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے دینی علوم کو حاصل کرنے اور والدین کے توجہات کو مبذول کرایا اسی طرح قرآن اور حافظ قرآن پر خوبصورت گفتگو کرتے ہوئے خطیبانہ انداز میں سامعین کے دلوں کو جھنجھوڑا اور فرمایا مال و دولت،خوبصورتی خاندانی ہونا سرداری حاصل کرلینا فخر کی بات نہیں یہ چار صفتیں تو ابوجھل میں بھی پائی جاتی تھی آپ بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو دیکھیں حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کے اندر وہ چار صفتیں نہیں ہے پھر بھی کامیاب ہیں اور ابوجھل ناکام، پتہ چلا جو نبی کی سیرت و کردار کو اپنائیگا وہی فلاح پائے گا اور جلسہ کی صدارت کررہے حضرت مفتی ثناء الہدیٰ صاحب قاسمی دامت برکاتہم نائب ناظم امارت شرعیہ نے دارالعلوم عزیزیہ برار (مدرسہ ھذا) کی جد وجہد سراہتے ہوئے بیحد مسرت کا اظہار فرمایا اور ساتھ ہی منتظمین مدرسہ کو مبارکباد پیش کیا اور فرمایا یہ مدرسہ الحمدللہ بہت تیزی کے ساتھ تعلیمی و تعمیری دونوں میں ترقی کررہا ہے یہ مدرسہ ھذا کے کامیاب ہونے دلیل ہے تمام احباب خاص طور پر اس مدرسہ کی طرف توجہ دیں اور دارالعلوم عزیزیہ برار سیتامڑھی بہار کو ایک مثالی ادارہ بنائیں تمام اہل مدارس رفیق بن کر کام کریں ایک دوسرے کے فریق نہ بنیں حضرت نائب ناظم امارت شرعیہ نے پر زور الفاظ میں اس گاؤں والے (اہل برار) سے اور جہاں مدرسہ ھذا کے اساتذہ و سفراء کا ورود ہو آپ تمام اہلِ خیر حضرات دل کھول کر اس مدرسہ کا تعاون کریں اور ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ معاونین کو جوڑیں_ اور بے باک صحافی کالم نگار مفتی شمس تبریز صاحب قاسمی چیف ایڈیٹر ملت ٹائمس نے دارالعلوم عزیزیہ برار کی کاوشوں کو انتہائی جذباتی انداز میں پیش کیا اور طلبہ و طالبات دارالعلوم عزیزیہ برار کی بے باکانہ تقاریر ،انگلش اُردو مکالمے و دگر پرفومز دیکھنے و سننے کے بعد کہا مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ اتنے کم عرصہ میں اتنی شاندار کامیابی یہاں کے اساتذہ و ذمہ داروں نے کیسے حاصل کرلی میں اس کامیاب ترین مدرسہ سے تمام ہی معاونین و اراکینِ مجلس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں دوران گفتگو چیف ایڈیٹر ملت ٹائمس نے فرمایا ایسے ادارے کی آج کی تاریخ میں سخت ضرورت ہے جہاں طلبہ و طالبات کو علوم دینیہ کے ساتھ علوم عصریہ سے زیور آراستہ کیا جاتا ہو شریعت اسلامیہ میں کسی بھی علم و فن کو حاصل کرنے کی ممانعت نہیں ہر ایسا علم جو نافع ہو اسے سیکھنی ہوگی اس کے بغیر آپ اس جدید دور میں ترقی نہیں کر سکتے آپ ہاسپٹل چلے جائیں آپ کو چند مسلم ڈاکٹر ملیں گے کوٹ میں آپ کو بہت کم وکیل ملیں گے ہر جگہ پریشانیاں ہوتی ہیں اس کا واحد علاج اپنی اولادوں کو دین کی بہترین تعلیم دینے ساتھ اسلامی ذہن سازی کیجئے اس کے ساتھ ہی اپنے بچوں کو بہترین ڈاکٹر انجینئر وکیل افسر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کیجئے آج کی یہ جاری کوششیں آپ کی اولادوں کے مستقبل کو تابناک اور روشن کرے گی انکے علاوہ حضرت مولانا مطلوب الرحمٰن صاحب مکیاوی مفتی عبدالباری صاحب قاسمی شیخ الحدیث مرشدآباد بنگال قاری عبد الحکیم صاحب سورت گجرات اپنے مخصوص انداز میں سامعین کو خطاب کیا اور حضرت مولانا محمد اشتیاق احمد صاحب الاعظمی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا اخیر میں مفتی رحمت اللہ صاحب ناظم دارالعلوم عزیزیہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا عنایت اللہ قاسمی مولانا نعمت اللہ قاسمی مولانا ذاکر حسین مظاہری

قیصر تسلیم براری سیف الاسلام مدنی اور قرب و جوار کے سینکڑوں افراد موجود رہے

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com