پاکستان سے زلزلے میں کم سے کم 12 ہلاکتوں کی خبر، 175 افراد زخمی

زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان کیملنے والی اطلاعات کے مطابق صرف صوبہ خیبرپختونخوا سے موصول ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کو تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سوات میں ہوئی ہیں جہاں اب تک سات افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سوات کالام روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو چکی ہے۔ اس کے بعد لوئر دیر میں چار افراد ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مالاکنڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

سوات سیدو شریف ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس افسر شفیع اللہ نے بتایا ہے کہ تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عمارتوں کی چھتیں گرنے اور ان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ (بشکریہ بی بی سی اردو)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com