متحدہ عرب امارات نے رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے کیا معافی کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں کہا ”یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے۔”

متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس تیوہاروں سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

سعودی عرب اور یواے ای میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ مقدس مہینے کا باضابطہ آغازجمعرات کوہوگا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com