مدہوبنی: (نمائندہ) مشہور میتھلی شاعر ودیا پتی کی جائے پیدائش بسفی مدہوبنی میں واقع ودیا پتی پلس ٹو ہائی اسکول کے بارہویں (آرٹس) کے طالب علم سونو کمار یاد نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا. سونو کمار نے پانچ سو نمبرات میں سے کل 460 نمبرات حاصل کئے ،اس طرح سونو کمار کو کل بانوے فیصد نمبرات حاصل ہوے. بارہویں (آرٹس) میں ان کا موضوع تھا ہسٹری، جغرافیہ، پولیٹیکل سائنس،اور ہندی انگلش. سونو کمار کا تعلق بسفی گاؤں کے ڈیہہ ٹولہ سے ہے اور ان کے والد کا نام شری سنجیو یادو ہے . ریاست میں ٹاپ سکس میں نہ آنے کا اس کو اور ان کے تمام اساتذہ کو بہت افسوس رہا کیونکہ ریاست میں چھٹے نمبر پر آنے والی طالبہ کاجل کماری اور آسیہ پروین کو 92.8 فیصد نمبر ملا ہے جب کہ سونو کمار کو بانوے فیصد. شاید ٹاپ 10 کی لسٹ سامنے آتی تو امید تھی کہ اس کا اسٹیٹ میں بھی کوئی نہ کوئی مقام آتا.
بہر کیف ضلع میں بھی اول مقام حاصل کرنا بڑی بات ہے. میٹرک میں بھی انھوں 442 نمبر حاصل کیا تھا. اس موقع سے سونو کمار اور ان کے والد سنجیو یادو کو ان گھر جا کر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ودیا پتی پلس ٹو ہائی اسکول بسفی کے استاد مولانا عمرفاروق قاسمی نے کہا کہ میرے اور میرے اسکول کے سبھی اساتذہ کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ سونو کمار یادو نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور اسٹیٹ کی دوڑ میں بھی شامل رہے بھلے ہی اسٹیٹ کے ٹاپ سکس میں نہیں آسکے، مولانا عمر فاروق نے کہا سونو کمار ایک سنجیدہ طالب ہے، اور اپنے کردار و عمل سے کبھی کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونے دی. وہ ایک محنتی اور باصلاحیت طالب علم ہے جس کا اسے فائدہ ملا. انھوں نے اس کو کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ تم آئی اے ایس آفیسر بن کر علاقے کا نام روشن کرو. اس موقع سے اسکول کے استاذ ہری اوم شرن ٹھاکر، مولانا عبدالقادر ارشد کمالی، ماسٹر نفیس عالم، ماسٹر پون کمار، ماسٹر رام بلاس منڈل، شمبھو کمار شرما، داہر شاہ، چنتا منی شاہ، مکیش کمار، سروج کمار، سروج کماری، سمی کماری سمیت تمام اساتذہ نے بھی اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اسکول کے ہیڈ ماسٹر کمود کمار یادو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا یہ ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے ہمارے اسکول کے ایک طالب علم نے اتنا اونچا مقام حاصل کرکے اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا.