بہار بورڈ میٹرک امتحان میں دملہ کے بچوں کی نمایاں کامیابی

بسفی: (نمائندہ) بہار بورڈ کے میٹرک امتحان میں دملہ کے طلبہ و طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا۔ ہمنشیں بانو بنت محمد متین الحق ، کو پانچ سو میں سے 408 نمبرات ملے جب کہ فرحین بنت محمد سراج الحق کو 405، زہرا فاطمہ بنت اظہر علی کو 367، اور سلمان الحق ابن متین الحق کو 321 نمبرات ملے۔ فرسٹ ڈویژن سے ان تمام طلبہ و طالبات کی کامیابی پر گاؤں میں بہت ہی خوشی کا ماحول ہے. اس موقع پر بچوں کو مبارکبادی دیتے ہوئے مولانا عمر فاروق قاسمی نے کہا کہ پیہم کوشش اور لگاتار محنت کسی بھی انسان کو اعلی مقام عطا کرتی ہے، ماشاءاللہ ان بچوں کی نمایاں کامیابی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اب گاؤں دیہات کے بجوں میں بھی اچھے نمبرات سے کامیاب ہونے کا جذبہ بڑھا ہے۔ اس موقع سے مبارک باد دینے والوں میں جناب ماسٹر مظفر حسین، جناب فصیح الحق، جناب تشکیل انور عرف گڈو، سراج الحق، اظہر حسین ہمایوں، عامر اقبال، تحسین الحق شامل ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com