اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس: کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

ہفتے اور اتوارکی درمیانی رات قابض فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیڑے میں لے لیا۔ اس دوران باب السلسلہ کے قریب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ محمد خالد العصیبی کے نام سے کی گئی ہے۔ شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق مقبوضہ جزیرہ نما النقب کے گاؤں حورہ سے تھا۔

فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان اور ایک اسرائیلی فوجی کے درمیہان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران فلسطینی نوجوان نے قابض فوجی اہلکار پرحملے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسے گولی مار کرد قتل کردیا گیا۔

درایں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مسجد اقصیٰ کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com