اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، سیکڑوں زخمی، 400 گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: کل منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔ قابض فوج نے آج صبح ایک بار پھرمسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں نمازیوں کو زخمی جب کہ کم سے کم 400 کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی کردی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ قابض فوج نے اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر براہ راست حملہ کیا اور ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

گذشتہ سوموار کو قابض فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو زبردستی وہاں سے نکال دیا تھا۔

یہ بات عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے متنی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا۔

منگل کی شام ہزاروں افراد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی چوہدویں شب کو مسجد الاقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com