ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہوگئے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بیجنگ میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سرکاری سطح پر بحال ہوگئے ہیں۔

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے علاقائی امن و سلامتی کی اہمیت نیز علاقائی سلامتی کو علاقائی سطح پر قائم کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ممالک نے دو طرفہ تعاون کے جامع سمجھوتے اور سیکورٹی معاہدوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سرکاری اور نجی وفود عنقریب ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کریں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com