لجنہ علمیہ ، ریاض کے درخشندہ ستاروں کی عید ملن پارٹی

لجنہ علمیہ (تنظیم ابنائے قدیم جامعہ دار العلوم، دیوبند، ہند – ریاض) کی طرف سے ایک عید ملن پارٹی بروز دوشنبه 5 شوال 1444ھ بمطابق 24 اپریل 2023ء مولانا محمد ہارون قاسمی صاحب کے دولتکدہ پر ریاض شہر میں منعقد ہوا۔

پارٹی کا آغاز جناب مولانا محمد شمشاد قاسمی کی روح پرور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت ایک خوبصورت نعت کی شکل میں قاری خورشید عالم صاحب نے پیش کرکے پارٹی کے ماحول کو مزید معطر کردیا۔

لجنہ علمیہ کے سرپرست جناب مولانا عبد الباری قاسمی صاحب نے منتسبین لجنہ علمیہ کو نصیحت کرتے ہوئے سب حضرات کو متحد رہنے کی تلقین فر مائی اور فرمایا کہ اللہ تعالی اور ہمارے نبی اکرم ﷺ نے عید الفطر کی خوشی منانے کی تلقین کی ہے اس لئے ہم ان کی حکم کی تعمیل کررہے ہیں۔

موسم کے ابرد آلود ہونے ، بارش کے آثار ، کچھ بونداباندی ہونے کی وجہ سے پروگرام کو روک کر عشائیہ تناول کرنے کیلئے دسترخوان بچھایا گیا ۔ تمام علمائے کرام اور شرکاء نے جی بھر کر قورمہ اور بریانی کا مزہ لیا۔ عشائیہ تناول کرنے کے بعد پھر بقیہ پروگرام کا آغاز ہوا ۔

حضرت مولانا عتیق حسن قاسمی صاحب نے لجنہ علمیہ کے درخشندہ ستاروں کے عنوان سے تفصیلی مقالہ پیش کیا، جس میں انہوں مختصراً لجنہ علمیہ کی تاریخ تاسیس اور اسکی خدمات پر روشنی ڈالی۔ لجنہ کے مؤسسین کے علمی اور اجتماعی خدمات کو سراہا اور فرمایا کہ اس تنظیم کے ذریعے علمائے کرام کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کام جاری و ساری ہے ۔

حضرت مولانا عتیق حسن قاسمی صاحب کی طرف سے حضرت مولانا عبد الرزاق قاسمی اور حضرت مولانا نور محمد قاسمی صاحبان کوتفسیر قرآن اور احادیث مبارکہ کی خدمات جلیلہ کے اعتراف میں تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

اس عید ملن پارٹی میں تقریباً 50 سے 60 علمائے کرام نے شرکت کی ۔ بایں ہمہ لجنہ علمیہ کی پارٹی میں 6 نئے علمائے کرام (مولانا افتخار احمد مبارکپوری قاسمی، ڈاکٹرمولانا انصار احمد قاسمی، مولانا محمد عالمگیر قاسمی ، محمد ارشاد قاسمی ، مولانا اشفاق احمد مظاہری، مولانا حبیب الرحمن قاسمی) پہلی مرتبہ شریک ہوئے۔ ہم ان سب برادران کا دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتے ہیں۔

عید ملن پارٹی کی نظامت کی ذمہ داری آغاز سے اختتام تک حضرت مولانا محفوظ احمد قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

پارٹی کے اختتام پر حضرت مولانا محمد ہارون قاسمی تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام علمائے کرام سے درخواست کی کہ ہر ٹفن پارٹی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ہرمنعقد ہونےوالی پارٹی کو کامیاب بنائیں۔ ہم سب شرکاء جناب مولانا نثار احمد صاحب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہر پارٹی میں اپنی قورمہ، اسٹو و بریانی سازی کی بے لوث خدمات پیش کرتے رہے ہیں۔

آپ تمام حضرات علمائے کرام کا خادم /محمد انعام الحق قاسمی آپ تمام شرکاء پارٹی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہے کہ آپ لوگوں نے کثیر تعداد شریک ہوکر اس عید ملن پارٹی کو کامیاب بنایا۔

لجنہ علمیہ ، ریاض ، مملکت سعودی عرب

5 شوال 1444ھ بمطابق 24 اپریل 2023ء

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com