لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش بم حملہ، 72 ہلاک، درجنوں زخمی

 

ملت ٹائمز (ایجنسیاں )

پاکستان بھر میں مقبول صوفی لال شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد سو سے زائد بتائی ہے۔ مقامی سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا مزار کے احاطے میں ہونے والی ایک دھمال کے دوران ہوا۔ ایسے اندازے بھی لگائے گئے ہیں کہ یہ ایک خودکش حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ فوری امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لال شہباز قلندر کا مزار پاکستانی صوبہ سندھ میں سیہون کے شہر میں ہے۔

 

SHARE