مکہ مکرمہ: ہوٹل میں آتشزدگی ، 8پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ، 6 زخمی

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران 8 پاکستانی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہےکہ ہم نے واقعہ میں 8 اموات اور زخمی پاکستانیوں کی رپورٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com