اکابرین ملت کے ہاتھوں’’ ملت ٹائمز‘‘ کا افتتاح کامیابی کی عظیم علامت ہے

گرامی قدر میرے عزیز دوست جناب مولانا محمد شمس تبریز صاحب قاسمی
روح رواں ملت ٹائمز
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ میں بخیر ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ بھی خیریت سے ہونگے
تحریر لکھتے ہوئے بہت مسرور ہوں اور جو خوشی آپ نے دی ہے وہ ناقابل بیان ہے آپ نے امید کی ایک کرن جگائی ہے انصاف پسند خصوصا مسلمانان ہند اور ان بے گناہ افراد کیلئے جو آج یقیناًحق کے متلاشی ہیں انشاء اللہ یہ آپ کا ملت ٹائمز ترقی کرے گا اس لئے کہ ہمیں اپنے اکابرین پر اعتماد ہی نہیں بلکہ حضرت اقدس مدبر ملت مولانا سید رابع صاحب حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ کے مبارک ہاتھوں سے ملت ٹائمز کا افتتاح اور نامور ہستیوں کا موجود ہونا خصوصا اسلامک فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ صاحب اور دگر مفکرین و محبین کا جمع ہونا ملت ڈائمز کی ترقی کے لئے اک سند بھی ہے۔ اللہ عزوجل آپ کے قدموں کو اسلام اور حق و صداقت کی افشا کیلئے جمادے ۔
آپ نے اس پر فتن دور میں جبکہ ناعاقبت اندیش لوگوں نے اس ہندوستان کو جسکی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی تھی اور دیش کے ہر شہری کو خواہ وہ کسی بھی مسلک و مذہب کے ماننے والے ہوں اپنے اپنے طور پر جینے کا آئینی حق ملا تھا اب اسی آئین اور قانون کو مداری کی چھڑی کی طرح نچایا جارہا ہے ایسے وقت میں آپ نے صحافت کی دنیا میں قدم رکھا ہے، مجھے قوی امید ہے کہ آپ کے ذریعے انشاء اللہ العزیز دنیا والوں کو ایک میسج جائے گا کہ انسانیت اب بھی موجود ہے اور جو لوگ حق کے متلاشی ہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے
اللہ عزوجل آپ کی تائید و نصرت فرمائے
وماتوفیقی الا باللہ
مفتی رحمت اللہ جامعی
برار، سیتامڑھی ،بہار ،انڈیا

SHARE