فن لینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت

ہیلنسکی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
فن لینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فن کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کے مابین شادی کے قانون کی توثیق کردی ہے۔ گزشتہ روزشہریوں کی طرف سے ایک پٹیشن کے بعد فِنش پارلیمنٹ میں رائے شماری کی گئی جس میں 120ارکان نے اس قانون کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ محض 44اراکین پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔واضح رہے کہ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 2014میں پارلیمنٹ متعارف کرائے گئے اس قانون کو ختم کردے جس کے تحت اس یورپی ملک میں ہم جنس پرست شادی کے مابین شادیوں کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔