پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 137مشتبہ افرا گرفتار

اسلام آباد(ملت ٹائمز)
ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرکے 137مشتبہ افراد،جھنگ سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پاکستانی چینل جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس نے لاہور دھماکے کے سہولت کار انوار الحق کے بہنوئی عزیز الرحمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن گرفتا ر نہ ہوسکا،40سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لنڈابازارکے قریب کوارٹرزمیں رہنے والے زیادہ ترافراددرہ آدم خیل کے رہائشی ہیں،عزیزالرحمان کرائے کے مکان میں رہتا تھا، گرفتارسہولت کارانواراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادکے دفتر کے باہر ریڑھی لگاتا تھا، انوارالحق کی گرفتاری کے بعدسے عزیزالرحمان اورٹرک اڈے کا مالک غائب ہے، عزیزالرحمان نے پہلے ٹرک اڈے پرکام کیابعدمیں لنڈا بازارمیں جوتوں کی دکان کھولی،عزیزالرحمان لنڈابازارکے قریب کوارٹرمیں رہائش پذیر تھا،،سہولت کارانوارکابہنوئی عزیزالرحمان 2003 میں وزیرآباد آیا۔
وہاڑی میں آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی،شہریوں کی بائیومیٹرک سسٹم سے تصدیق کی گئی،8افغان باشندوں سمیت43افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، زیرحراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق جھنگ کے صوفی موڑ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 1دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار شخص جعفر کا تعلق تحریک طالبان سے ہے،اوکاڑہ میں بھی حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا ہے جہاں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں،گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،ڈی پی او ٹانک رسول شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،کارروائی کے دوران8 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق شیخو پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 46مشتبہ افراد کو پکڑا گیا ہے،تھانہ فیروزوالہ،صفدر آباد،مرید کے میں آپریشن کیا گیا ہے۔(بشکریہ روزنامہ پاکستان)