قرآن کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا شدید احتجاج، ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے مذمتی نوٹ کیا حوالے

ریاض: سعودی عرب نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ایک مذمتی نوٹ بھی حوالے کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ڈنمارک کی ناظم الامور کو طلب کر کے کہا کہ توہین آمیز اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے ڈنمارک کی حکومت فوری اقدامات اُٹھائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے ناظم الامور سے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرکے تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے حکومت کی جانب سے ڈنمارک سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے دوبارہ ہونے سے روکنے کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی کے اسلامی سربراہی کانفرنس کی جانب مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس 31 جولائی بروز پیر کو طلب کرلیا۔

جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں بار بار ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com