بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کو چار جون کی حدود میں جانا ہوگا : سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں اور اسرائیل کو چار جون کی حدود میں جانا ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو چار جون 1967 کی حدود میں جانے کا عہد کرنا ہوگا۔
کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہے، سعودی عرب کے مطالبے کا واحد مقصد فسلطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مشرقی بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ روز فلسطین میں اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے جبکہ چند گھنٹوں قبل اسرائیل کے وزیر کی سعودی عرب اعلانیہ آمد بھی ہوئی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کرلے گا جس کے بعد مزید ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com