ہماری ذمے داری ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں: ایردوان

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں. ریز ے میں مکمل ہونے والے کچھ منصوبوں کی اجتماعی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان  نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر یہ باتیں کہی۔

ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو رکوائیں۔

ایردوان نے کہا کہ تاریخ کے تئیں ہماری ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ غزہ میں اس غیر اخلاقی اور وحشی قتل عام کرنےوالوں کے حامیوں کے جرائم کو مسترد کریں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر، بے سہارا اور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(یو این آئی)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com