غزہ میں ہر گھنٹے 6 بچے اور 5 خواتین ہو رہی ہیں شہید

غزہ: فلسطینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے میں 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کے جاری وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد معصوم شہری شہید اور 30 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس صورتحال پر فلسطینی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اب تک غزہ پر 30 ہزار ٹن بارودی مواد برسا چکا ہے اور اس بمباری سے شہر کی 70 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطاً 6 بچے اور 5 خواتین شہید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فی کلومیٹر اسکوائر پر اسرائیل نے 82 ٹن بارود استعمال کیا اور غزہ کی 50 فیصد عمارتیں اسرائیلی بمباری اور چھاپوں سے تباہ ہو چکی ہیں۔

(یو این آئی)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com