صحافی عارف اقبال نے اساتذہ کے طور شروع کیا کیرئیر، تقرری مُریا ہائی اسکول میں

دربھنگہ: ( پریس ریلیز) بی پی ایس سی کے ذریعہ نومنتخب اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تقرری سے قبل تمام اساتذہ نے دو مراحل میں تربیت حاصل کیا بعدازاں دربھنگہ ضلع کے جمع دو اسکول کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول اور پرائمری اسکول میں تقرری پائے اساتذہ کو تقرری نامہ دیا گیا ۔ اسی ضمن میں نوجوان معروف صحافی محمد عارف اقبال نے بحیثیت اردو استاد صدر بلاک کے تحت مُریا پنچایت کے ٹھکرونیاں پلس ٹو اپگریڈیڈ ہائی اسکول میں جوائنگ لیا ۔اس موقع پر عارف اقبال کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی حوصلہ بڑھانے کے لئے اسکول پہنچے ۔ اسکول کے ہیڈماسٹر رام شرن یادو نے تمام تعلیمی و تربیتی اسناد اور تقرری نامہ و ہدایت نامہ کی جانچ کیا تمام اسناد کی جانچ سے مطمئن ہونے کے بعد انہیں اسکول میں تقرر کیا گیا – موقع پر ہیڈ ماسٹر نے عارف اقبال کااستقبال کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی تھی جس وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی لیکن اب نئے اساتذہ کے تقرری سے تعلیمی نظام بہتر اور مستحکم ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکول میں اردوجاننے والے بچوں کی کثیر تعداد ہے ایسے بچوں کو یقیناً فائدہ ہوگا – واضح رہے کہ عارف اقبال نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے صحافت کی ڈگری لینے کے بعد ملک کے مؤقر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا تھا، تقرری سے قبل تک وہ ای ٹی وی بھارت اردو کے کنٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر ریاست کی راجدھانی پٹنہ میں اپنی خدمات دے رہے تھے- صحافتی امور کے علاوہ تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی نمایاں کام کیا، موصوف کی اب تک تین کتابیں منظر عام پر آکر مقبول ہو چکی ہیں۔ صحافتی میدان میں اپنے کام اور انداز کی وجہ سے مقبول ہوئے۔ صحافتی شعبہ نمایاں کام کی وجہ سے ملکی سطح پر کئی اعزاز سے بھی نوازے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر موجود عارف اقبال کے والد محمد قاسم، چچا مشتاق احمد، افروز عالم عرف منا، بڑے بھائی انجینئر آصف رضا، انجینئر دانش اقبال، ڈاکٹر عبدالمتین قاسمی، عید محمد، ایڈووکیٹ سیف الاسلام وغیرہم نے خوشحال زندگی کی دعاؤں سے نوازا –

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com