کرکٹ عالمی کپ کے فائنل کے دوران میدان میں داخل ہوا فلسطین حامی، بمباری بند کرنے کی اپیل

احمد آباد: انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا، کیونکہ ایک فلسطین حامی میدان میں داخل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے 14ویں اوور کے دوران ایک شخص میدان میں آ گیا اور کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

کرکٹ ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق ‘ایک غیر متعلقہ شخص گراؤنڈ میں آ گیا۔ اس کے بعد چند لمحوں کے لیے میچ روک دیا گیا۔ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص نے فلسطین کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شرٹ پر انگریزی میں ‘اسٹاپ بمبنگ فلسطین’ یعنی ‘فلسطین پر بمباری بند کرو’ کی عبارت درج تھی۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے بہت قریب کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شخص نے وراٹ کوہلی کو گلے بھی لگایا۔ اس کے بعد چند ہی لمحوں میں فلسطین کے حامی تماشائی کو پولیس اور سکیورٹی اہلکار اپنی تحویل میں لے کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com