/26 فروری کو حیدر آباد میں مرکز المعارف کا فضلائے مدارس کے درمیان تیسرا قومی تقریری مسابقہ

ممبئی(پریس ریلیز/ملت ٹائمز)

  مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام قومی سطح پر منعقد ہونے والا تیسراسالانہ انگریزی تقریری مقابلہ کا انعقادالمعہد العالی الاسلامی،حیدرآباد، تلنگانہ میں26فروری2017ء بروز اتوارکوہو رہا ہے۔اس پروگرام میں مرکزالمعارف سمیت اس سے ملحقہ مزید چھ ادارے مرکزِاسلامی ایجوکیشن اینڈریسرچ سینڑ انکلیشور،گجرات،جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام،انسٹی ٹیوٹ فار ہایر اسٹڈیز، مظفر نگر،یوپی المعہدالعالی الاسلامی، حیدرآباد، اسلامک اسٹڈی سینٹر، ابراہیم باوانی آئی، ٹی ، آئی ، بڑودہ گجرات، اور اسلامک اسٹڈی سینٹر فار انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر ،بتیا ،بہار کے منتخب تین تین طلبہ جو کہ فضلائے مدارس ہیں شریک ہونگے۔

مولانا محمدبرہان الدین قاسمی ،ڈائریکٹر مر کز المعارف کے مطابق حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس قومی سطح کے مسابقہ کی صدارت حضرت مولانا بدر الدین اجمل قاسمی،ممبر پارلیمنٹ فرمائیں گےجبکہ مہمانِ خصوصی کے طور ڈاکٹر فیضان مصطفیٰ،وائس چانسلر لا ء یونیورسٹی،حیدرآباد اور مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی، ممبر پارلیمنٹ شرکت فرمائیں گے۔واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کے اس پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںبطورِ خاص اس پروگرام کو براہِ راست نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔